Showing posts with label کتاب: توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسی علیہ السلام. Show all posts
Showing posts with label کتاب: توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسی علیہ السلام. Show all posts

Sunday, July 19, 2015

انڈکسز: توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسی علیہ السلام

0 comments
انڈکسز : توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسی علیہ السلام (ختم نبوت فورم بلاگ)
پی ڈی ایف میں پڑھیں اور ڈاؤنلوڈ کریں



یونیکوڈ میں پڑھیں
  1. پہلے مجھے پڑھیں
  2. توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسیٰ علیہ السلام عقیدہ حیات عیسیٰ علیہ السلام کی اہمیت
  3. ہمارے دلائل کی فولادی طاقت کا راز
  4. اعلان انعام
  5. قادیانی اصول وعقائد
  6. حیات عیسیٰ علیہ السلام میں اپنے دلائل مندرجہ ذیل ۶ابواب میں بیان کروں گا۔
  7. حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات جسمانی ورفع جسمانی کا ثبوت از انجیل:
  8. حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعا اور التماس مؤلف
حیات عیسی علیہ السلام کا ثبوت قرآن مجید سے


  1. قرآن شریف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حیات ورفع جسمانی کا ثبوت 1 (آل عمران:۵۲تا۵۴)
  2. قرآن شریف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حیات ورفع جسمانی کا ثبوت نمبر 2(آل عمران:۵۵)
  3. توفی کی پرلطف بحث اور توفی پر قادیانیوں کی پیش کردہ آیات کی حقیقت
  4. توفی عیسیٰ علیہ السلام کی بحث
  5. توفی عیسیٰ کے معنی ’’مارنا‘‘ کرنے کے خلاف جسم وروح پر قبضہ کرنے کی تائید میں دلائل اسلامی
  6. حیات عیسیٰ علیہ السلام پر قرآنی دلیل نمبر : 3(نسائ:۱۵۷،۱۵۸)
  7. آسمان پر اٹھانا اورایک چیلنج
  8. حیات عیسیٰ علیہ السلام پر قرآنی دلیل نمبر: 4 (نسائ:۱۵۹)
  9. حیات عیسیٰ علیہ السلام پر قرآنی دلیل نمبر:۴ پر رسول کریم ﷺ کی تفسیر
  10. قادیانی اعتراض 1 : اہل کتاب کے ایمان لانے سے مراد کیا ہے؟
  11. قادیانی اعتراض 2 :مسیح کے دوبارہ آنے پر اہل کتاب سے مراد کون لوگ ہوں گے؟
  12. قادیانی اعتراض 3 : کیا مسیح کے دم سے اہل کتاب اور غیر اہل کتاب کفر کی حالت میں مریں گے؟
  13. اعتراضات: اگر تمام اہل کتاب حضرت عیسیؑ پر ایمان لے آئیں گے تو یہود و نصاری کی قیامت تک دشمنی کیسے رہے گی؟
  14. حیات عیسیٰ علیہ السلام پر قرآنی دلیل نمبر : 5 (وانہ لعلم للساعۃ فلا تمترن بہا)(الزخرف:۶۱)۔
  15. حیات عیسیٰ علیہ السلام پر قرآنی دلیل نمبر : 6 (اذ قال اﷲ یا عیسیٰ ابن مریم اذکر نعمتی علیک المائدۃ:۱۱۰)
  16. حیات عیسیٰ علیہ السلام پر قرآنی دلیل نمبر : 7 ( واذ کففت بنی اسرائیل عنک (مائدۃ:۱۱۰))
  17. حیات عیسیٰ علیہ السلام پر قرآنی دلیل نمبر : 8 ( اذ قالت الملئکۃ یمریم ان (آل عمران:۴۵))
  18. حیات عیسیٰ علیہ السلام پر قرآنی دلیل نمبر : 9 ( ان اعبدوا اﷲ ربی وربکم وکنت علیہم شہیداً )(المائدہ:۱۱۶،۱۱۷)
  19. حیات عیسیٰ علیہ السلام پر قرآنی دلیل نمبر : 10 ( ما المسیح ابن مریم الا رسول (مائدہ:۷۵))
حیات عیسی علیہ السلام کا ثبوت احادیث نبویہ ﷺ سے


  1. حیات عیسیٰ علیہ السلام کا ثبوت احادیث سے, احادیث کی عظمت از کلام اللہ و مرزا قادیانی
  2. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 1 ( اہل کتاب حضرت عیسیؑ کی موت سے پہلے ان پہ ایمان لائیں گے)
  3. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 2 ( عیسی ابن مریم کو پہچاننے کی علامات)۔
  4. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 3 ( عیسیٰ بیٹا مریم کا ایک ہی مقبرہ سے اٹھیں گے۔ ابوبکرؓ وعمرؓ کے درمیان)
  5. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 4 ( روح اللہ یعنی عیسی علیہ السلام کا نزول)
  6. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 5 ( آسمان سے نازل ہونے کے بارے میں امامکم منکم والی حدیث)
  7. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 6 (کنزالاعمال سے من السماء والی حدیث ملاحظہ فرمائیں)
  8. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 7 (حضرت عیسیؑ کی مشابہت حضرت عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے)
  9. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 8 (عیسی ابن مریم دجال کو ہلاک کر دیں گے)
  10. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 9 (عیسی ابن مریم کی قبر آپ ﷺ کے پہلو میں ہو گی)
  11. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 10 (دجال صیاد کے قاتل عیسی ابن مریم ہیں)
  12. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 11 (معراج کی رات عیسیؑ سے ملاقات اور ان سے اللہ کا وعدہ)
  13. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 12 (ابن مریم کا نزول اور تمہارا امام تم میں سے ہو گا)
  14. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 13 (نماز امام مہدی کی اقتداء میں ادا کریں گے)
  15. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 14 (باب لُد کے مقام پر دجال کا قتل اور عیسی ابن مریم)
  16. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 15 (عیسیؑ فوت نہیں ہوئے اور قیامت سے پہلے واپس لوٹیں گے)
  17. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 16 (حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہوں گے)
  18. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 17 (ابن مریم روحاء کی گھاٹی میں لبیک پکاریں گے اور حج و عمرہ ادا کرنا)
  19. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 18 (خنجر نکالیں گے اور دجال کو قتل کر دیں گے)
  20. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 19 ( حضرت عیسیؑ کے نازل ہونے کا وقت )
  21. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 20 ( عیسی ابن مریمؑ کے ہاتھوں دجال کا قتل)
  22. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 21 ( اول دجال بعد میں عیسی ابن مریم آئیں گے)
  23. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 22 ( ابتداء میں (محمدﷺ) درمیان میں خلیفے آکر میں مسیح)
  24. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 23 ( شروع میں میں (محمدﷺ)آخر میں عیسیؑ اوردرمیان میں امام مہدی ہوں گے)
  25. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 24 ( عیسی ابن مریم میری قبر پر تشریف لائیں گے ، حاکم عادل ہو گا)
  26. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 25 ( عیسی علیہ السلام نازل ہوں گے اور دجال کو قتل کریں گے)
  27. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 26 ( دس علامات کے ظاھر ہونے سے پہلے قیامت نہیں آئے گی)
  28. حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 27 (زریب بن برتملا وصی کا پہاڑ سے نکل کر گواہی دینا)
حیات عیسی علیہ السلام از اقوال صحابہ اکرام رضوان اللہ تعالی اجمعین


  1. حیات عیسیٰ علیہ السلام از اقوال صحابہؓ (صحابہ اکرام کے اقوال کی عظمت و شان)
  2. اجماع صحابہ کی شرعی حجت
  3. حیات عیسی علیہ السلام پر اجماع صحابہ کے دلائل
  4. عیسی علیہ السلام کے زندہ ہونے اور ان کے نازل ہونے کا عقیدہ اجماعی ہے از مرزا غلام احمد قادیانی
  5. چیلنج
  6. عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کے نزول سے مراد اسی عیسیٰ رسول بنی اسرائیل ہی کا نزول ہے۔
  7. عیسیؑ کے حیات و نزول پرقادیانی خلیفہ و قادیانی جعلی نبی کی مزید شہادتیں
  8. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عمرؓ خلیفہ رسول کریمﷺ کا عقیدہ)
  9. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عبداﷲ بن عمرؓ کا عقیدہ)
  10. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابن عباسؓ کا عقیدہ)
  11. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کا عقیدہ)
  12. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابوہریرہؓ کا عقیدہ)
  13. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ کا عقیدہ)
  14. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت علیؓ کا عقیدہ)
  15. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابوالعالیہؓ کا عقیدہ)
  16. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابومالکؓ کا عقیدہ)
  17. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عکرمہؓ کا عقیدہ)
  18. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عمرو بن العاصؓ کا عقیدہ)
  19. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عبداﷲ بن عمرو بن العاصؓ کا عقیدہ)
  20. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عثمان بن ابی العاصؓ کا عقیدہ)
  21. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابوالامامتہ الباہلیؓ کا عقیدہ)
  22. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(ام المؤمنین حضرت صفیہؓ کا عقیدہ)
  23. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ام المؤمنین عائشہ صدیقہؓ کا عقیدہ)
  24. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت حذیفہ بن اسیدؓ کا عقیدہ)
  25. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ام شریک بنت ابی الفکر صحابیہؓ کا عقیدہ)
  26. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت انسؓ کا عقیدہ)
  27. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عبداﷲ بن سلامؓ کا عقیدہ)
  28. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت مغیرہ ابن شعبہؓ کا عقیدہ)
  29. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت سعد بن وقاص سپہ سالار اسلامیؓ کا عقیدہ)
  30. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت نضلہ انصاریؓ کا عقیدہ)
  31. حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(اجماع صحابہ کی آخری ضرب)
حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مجددین و مفسرین امت


  1. حیات عیسیّ کا ثبوت مجددین،مفسرین امت جن کو قادیانی حضرات بھی صحیح مانتے ہیں
  2. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام احمد بن حنبلؒ مجدد وامام الزمان صدی دوم کا عقیدہ)
  3. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابتؒ کا عقیدہ)
  4. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام مالکؒ کا عقیدہ )
  5. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام محمد بن ادریس شافعیؒ)
  6. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام حسن بصری رئیس المجددین وسرتاج الاولیاءؓ)
  7. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام نسائیؒ کا عقیدہ)
  8. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام محمد بن اسماعیل بخاریؒ کا عقیدہ)؎
  9. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام مسلمؒ کا عقیدہ)
  10. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (حافظ ابونعیمؒ کا عقیدہ)
  11. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت ( امام بیہقیؒ کا عقیدہ)
  12. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام غزالیؒ کاعقیدہ)
  13. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام حاکم نیشاپوریؒ کا عقیدہ)
  14. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام فخرالدین رازیؒ کا عقیدہ)
  15. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام حافظ ابن کثیرؒ کا عقیدہ)
  16. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام عبدالرحمن ابن جوزیؒ کا عقیدہ)
  17. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کا عقیدہ)
  18. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام ابن جریرؒ کا عقیدہ)
  19. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام ابن قیمؒ کا عقیدہ)
  20. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام ابن حزمؒ کا عقیدہ)
  21. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام عبدالوہاب شعرانیؒ کا عقیدہ)
  22. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (حضرت شیخ محی الدین ابن عربی قدس سرہ العزیز کا عقیدہ)
  23. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (حافظ ابن حجر عسقلانیؒ کا عقیدہ)
  24. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام جلال الدین سیوطیؒ کا عقیدہ)
  25. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت ( حضرت ملا علی قاریؒ حنفی کا عقیدہ)
  26. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت ( شیخ محمد طاہر محی السنۃ گجراتیؒ کا عقیدہ)
  27. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت ( امام ربانی مجدد الف ثانیؒ کا عقیدہ)
  28. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت ( حضرت شاہ ولی اﷲ صاحب محدث دہلویؒ کا عقیدہ)
  29. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (امام شوکانیؒ کا عقیدہ)
  30. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (حضرت شاہ رفیع الدین محدث دہلویؒ کا عقیدہ)
  31. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (حضرت شاہ عبدالقادر صاحب محدث دہلویؒ کا عقیدہ)
  32. عقیدہ حیات عیسیؑ اور مجددین امت (شیخ محمد اکرم صابریؒ کا عقیدہ)
حیات عیسی علیہ السلام از سربرہان جماعت قادیانیہ


  1. حیات عیسیٰ علیہ السلام کا ثبوت از اقوال مرزاغلام احمد قادیانی
  2. حیات عیسیؑ میں مرزا قادیانی کے تین اقوال اور ان کی عظمت
  3. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۔۔۔ مسلمانوں کا رسمی عقیدہ)
  4. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲،۳)
  5. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۴۔۔۔ مسیح کے آنے کی کھلی پیش گوئی)
  6. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۵… احادیث میں مسیح کے آنے کی پیشن گوئی)
  7. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۶… مسیح ابن مریم کے آنے کی پیشنگوئی درجہ اول کی پیشنگوئی ہے)
  8. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۷… عیسی علیہ السلام کا آسمان پر چڑھنا)
  9. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۸… آسمان سے جسم کے ساتھ اترنا)
  10. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی ( قول مرزا نمبر۹… عیسیؑ کا نزول احادیث متواترہ سے ثابت ہے)
  11. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۰… آسمان سے نازل ہونے والےمسیح)
  12. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۱… حضرت عیسیؑ کو بچا لیا گیا)
  13. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی ( قول مرزا نمبر۱۲… مسیح کو مردوں میں نہیں رکھا)
  14. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی ( قول مرزا نمبر۱۳… معراج کی رات اصل عیسیؑ کو دیکھا)
  15. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۴… مسیح تھوڑی سی عمر میں اٹھائے گئے)
  16. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۵…سلف حلف کے لئے بطور وکیل کے ہوتے ہیں)
  17. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۶… معنی میں تبدیلی بھی تحریف ہے)
  18. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۷…صحابہ اکرام کے اجماع سے انکار نہیں)
  19. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۸… شرعی حجت اجماع صحابہ)
  20. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۹… خلاف اجماع عقیدہ رکھنے والا لعنتی)
  21. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۰… اجماع صحابہ حجت ہے)
  22. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۱…آسمان سے آنے والے شخص کے لیے رجوع کا استعمال)
  23. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۲… راجع کا لفظ)
  24. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۳… انجیل کی بات مان لینی چاہیے)
  25. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۴… عیسیؑ کی موت صرف تین دن از مرزاقادیانی)
  26. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۵… خداکاوعدہ کہ بچاؤں گا)
  27. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۶… خدا تعالی نے اپنا وعدہ پورا کیا)
  28. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۷… مرزا کا جھوٹ،مسلمانوں کا چیلنج)
  29. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۸… آیت ہوالذی ارسل رسولہ کس کے متعلق؟)
  30. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۹… نزول مسیح کے وقت اسلام پھیل جائے گا)
  31. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۳۰… مسیح کے آسمان سے اترنے کا حدیث میں بیان)
  32. حیات عیسی علیہ السلام از اقوال سربراہان جماعت قادیانیہ
  33. اظہار تشکر وامتنان

اظہار تشکر وامتنان

0 comments
اظہار تشکر وامتنان

ناظرین! میں ضروری خیال کرتا ہوں کہ اس کتاب کے تالیف کرنے میں جن حضرات کی تصنیفات سے میں نے مدد حاصل کی ہے۔ ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کروں۔
۱… اﷲتعالیٰ اپنی بے پایاں رحمت سے ان محدثین اور مجددین امت کو پورا پورا حصہ دے جو مرزاقادیانی کی ولادت سے بھی صدیوں پہلے اس مسئلہ پر فیصلہ کن روشنی ڈال چکے ہیں اور کلام اﷲ کے سمجھنے میں ہمارے سچے راہ نماز ہیں۔
۲… میں نے مندرجہ ذیل حضرات کی تصنیفات سے بھی بہت سا استفادہ کیا ہے۔ (۱)شیخ الاسلام رئیس المحدثین حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب کشمیریؒ۔ (۲)حضرت مولانا پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑویؒ۔ (۳)مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹیؒ۔ (۴)مولانا پیر بخش صاحب لاہور مرحوم۔ (۵)مولانا حبیب اﷲ صاحب امرتسریؒ۔ (۶)مولانا محمد عالم آسی صاحب مولوی فاضل امرتسری مصنف کاویہ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب کشمیریؒ کی کتاب ’’عقیدۃ الاسلام فی حیات عیسیٰ علیہ السلام‘‘ ایسی کتاب ہے کہ اس سے پہلے اس کی مثل یقینا نہیں لکھی گئی۔ مگر چونکہ کتاب عربی میں ہے۔ اس واسطے اردو دان طبقہ اس سے استفادہ نہیں کر سکتا۔
۳… تیسرے درجہ میں مرزاغلام احمدقادیانی اور ان کی ذریت کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ان کی تصنیفات مجھے مداری کی پٹاری کا کام دیتی رہی ہیں۔ میں جو کچھ ثابت کرنا چاہتا تھا۔ اس کی تائید میں ہر ایک قسم کا مواد ان کی کتابوں میں موجود پایا۔
معذرت میں ایک بہت ہی قلیل الفرصت انسان ہوں۔ زمانہ تالیف میں کبھی بھی پورے اطمینان کے ساتھ تعلیمی فرائض سے فرصت نہ مل سکی۔ لہٰذا صرف ممکن ہی نہیںبلکہ فی الواقع کتاب میں لفظی ومعنوی فروگذاشتیں ہوں گی۔ جو صاحب مجھے ان سے مطلع فرمائیں گے۔ اگرچہ وہ قادیانی ہی کیوں نہ ہوں۔ شکریہ کے ساتھ قبول کر کے طبع ثانی میں درست کر دی جائیں گی۔ ممکن ہے صفحات کے حوالوں میں کوئی غلطی رہ گئی ہو۔ اس کے متعلق عرض ہے کہ نفس مضمون کے صحیح ہونے کا میں ذمہ دار ہوں۔ بعض جگہ کتابت کی غلطیاں رہ گئی ہیں۔ سو اپنی قلت فرصت کا عذر پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ قارئین عظام قبول کر کے ممنون فرمائیں گے اور دعا فرمائیں گے کہ اﷲتعالیٰ مجھے اعمال صالحہ بالخصوص استیصال فتنہ ارتداد کی زیادہ سے زیادہ توفیق ارزانی فرمائے۔
اہل اسلام کی دعائوں کا محتاج:
خاکپائے علماء اسلام ابوعبیدہ نظام الدین بی۔اے
سائنس ماسٹر اسلایہ ہائی سکول کوہاٹ، مورخہ ۲۵؍مارچ ۱۹۳۶ء

حیات عیسی علیہ السلام از اقوال سربراہان جماعت قادیانیہ

0 comments
حیات عیسی علیہ السلام از اقوال سربراہان جماعت قادیانیہ

مرزابشیرالدین محمود احمد خلیفہ قادیانی کے اقوال
۱… ’’پچھلی صدیوں میں قریباً تمام مسلمانوں میں مسیح کے زندہ ہونے پر ایمان رکھا جاتا تھا اور بڑے بڑے بزرگ اسی عقیدہ پر فوت ہوئے ہیں۔‘‘
(حقیقت النبوۃ ص۱۴۲)
ابوعبیدہ: حضرات جس عقیدہ (حیات مسیح علیہ السلام) پر امت محمدی کے ساڑھے تیرہ صد سال کے بزرگان دین اور مجددین امت ایمان لانا ضروری سمجھتے تھے۔ کیا ہم مرزاقادیانی کو مسیح موعود ثابت کرنے کے لئے اس عقیدہ کو خیرباد کہہ دیں گے؟ ہرگز نہیں۔
۲… دوسرا قول مرزا بشیر الدین محمود کا جو پہلے صفحات میں گزر چکا ملاحظہ کریں اور اس پر ہماری تنقید کا لطف اٹھائیں۔
مولوی نورالدین خلیفہ قادیانی کا قول
مولوی نور الدین قادیانی نے اپنی کتاب فصل الخطاب حصہ دوم ص۷۳، نویں بشارت پر آیت ’’وان من اہل الکتاب الا لیؤمنن بہ قبل موتہ‘‘ کا ترجمہ ان الفاظ میں کیا ہے۔ ’’اور نہیں کوئی اہل کتاب سے البتہ ایمان لائے گا ساتھ اس کے (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے) پہلے موت اس کی (عیسیٰ علیہ السلام) کے۔‘‘
یہ اس شخص کا ترجمہ ہے جو مسیحیت مرزا کا سب سے بڑا حامی بلکہ بانی تھا۔
مولوی سید سرور شاہ قادیانی کا قول
سید سرور شاہ قادیانی ’’انہ لعلم للساعۃ‘‘ کی تفسیر میں پھنسا ہوا ہے اور مجبور ہو کر لکھتا ہے:
’’ہمارے نزدیک تو اس کے آسان معنی یہ ہیں کہ وہ مثیل مسیح ساعۃ (قیامت) کا علم ہے۔‘‘

(ضمیمہ اخبار بدر قادیان مورخہ ۶؍اپریل ۱۹۱۱ء)
ابوعبیدہ: قارئین عظام خود غرضی کی بھی کوئی حد ہونی چاہئے۔ ’’انہ‘‘ میں ضمیر ’’ہ‘‘ کو مثیل مسیح کی طرف پھیرتا ہے جو یہاں کیا سارے کلام اﷲ میں مذکور نہیں۔ صرف مرزاقادیانی کی مسیحیت کی خاطر عیسیٰ ابن مریم سے مسیح اور پھر اس کے مثیل کی پچر اپنی طرف سے لگادی ہے۔ العیاذ باﷲ!
مولوی سید محمد احسن امروہی کی شہادت
مولوی سید محمد احسن امروہی کو مرزاقادیانی ان دو فرشتوں میں سے ایک سمجھا کرتے تھے۔ جن کے کندھوں پر حضرت مسیح علیہ السلام کے نازل ہونے کا ذکر احادیث نبوی میں موجود ہے۔ وہ ’’انہ لعلم للساعۃ‘‘ کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔ ’’دوستو! یہ آیت سورۂ زخرف میں ہے اور بالاتفاق تمام مفسرین کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ آنے کے واسطے ہے۔ اس میں کسی کو اختلاف نہیں۔‘‘

(اخبار الحکم مورخہ ۲۸؍فروری ۱۹۰۹ء)
ایک اور جگہ لکھتے ہیں:
’’آیت دوم میں تسلیم کیا کہ ضمیر ’’انہ‘‘ کی طرف قرآن شریف یا آنحضرتﷺ کے راجع نہیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہی کی طرف راجع ہے۔‘‘ 

(اعلام الناس حصہ دوم ص۵)
ان دونوں عبارتوں سے ظاہر ہے کہ سید محمد احسن امروہی بھی دل میں حیات عیسیٰ علیہ السلام کا عقیدہ رکھتے تھے۔ صرف مسیحیت قادیانی کے گرویدہ اور محتاج ہونے کے سبب مرزاقادیانی کو عیسیٰ علیہ السلام ابن مریم سمجھ لیا۔ ناظرین! کہاں تک لکھتا جاؤں۔ انصاف پسند طبائع کے لئے اسی قدر دلائل حیات مسیح علیہ السلام کافی ہیں اور اندھا دھند تقلید کرنے والے کے لئے ہزار دفتر بھی ناکافی ہے۔
انشاء اﷲ العزیز! زندگی نے ساتھ دیا اور حالات نے موافقت کی تو حیات عیسیٰ علیہ السلام کا دوسرا حصہ بھی شائع ہوکر رہے گا۔ اس حصہ میں قادیانی دلائل وفات مسیح علیہ السلام کا تجزیہ اور تردید کرنے کے علاوہ حیات مسیح علیہ السلام اور آپ کے رفع جسمانی میں خالق کون ومکان احکم الحاکمین نے جو جو حکمتیں مضمر رکھی ہوئی ہیں۔ ان میں سے بہت سی پبلک کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ ’’وما توفیقی الا باﷲ‘‘

حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۳۰… مسیح کے آسمان سے اترنے کا حدیث میں بیان)

0 comments
حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۳۰… مسیح کے آسمان سے اترنے کا حدیث میں بیان)

(الف)’’صحیح مسلم کی حدیث میں جو یہ لفظ موجود ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام آسمان سے اتریں گے تو ان کا لباس زرد رنگ کا ہوگا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۸۱، خزائن ج۳ ص۱۴۲)
(ب) ’’آنحضرتﷺ نے فرمایا تھا کہ مسیح آسمان پر سے جب اترے گا تو زرد چادریں اس نے پہنی ہوں گی۔‘‘ 
(قادیانی رسالہ تشحیذ الاذہان ص۵، ماہ جون۱۹۰۶ء، اخبار بدر ماہ جون۱۹۰۶ء، ازالہ اوہام ص۳۴، خزائن ج۳ ص۱۴۲)
حضرات غور فرمائیے! مرزاقادیانی کیسے صریح الفاظ میں مسیح علیہ السلام کا آسمان سے نازل ہونا تسلیم کر رہے ہیں اور رسول کریمﷺ کی صحیح حدیث کو بطور دلیل پیش کر رہے ہیں۔ باوجود اس کے پھر کہتے ہیں کہ وہ عیسیٰ میں ہوں۔
فرمائیے! اس قدر تحکم اور بے انصافی کی وجہ سوائے مراق کے کوئی اور بھی ہوسکتی ہے۔ مرزاقادیانی کو ہم آسمان سے اترنے والا مسیح کیسے مان لیں۔ وہ تو ماں کے پیٹ سے نازل ہوئے تھے۔