Sunday, June 28, 2015

حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 4 ( روح اللہ یعنی عیسی علیہ السلام کا نزول)

0 comments
حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث ( روح اللہ یعنی عیسی علیہ السلام کا نزول)

حدیث نمبر:۴…
’’ان روح اﷲ عیسیٰ نازل فیکم فاذا رأیتموہ فاعرفوہ فانہ رجل مربوع الی الحمرۃ والبیاض… ثم یتوفی ویصلی علیہ المسلمون‘‘
(رواہ الحاکم ج۳ ص۴۹۰، عن ابی ہریرہؓ، بحوالہ قادیانی کتاب عسل مصفی ج۲ ص۱۵۱)
تصدیق نمبر:۱… یہ حدیث اپنے مضمون میں حدیث نمبر۳ سے ملتی جلتی ہے۔ اس واسطے اس کی تصدیق اسی کی تصدیق ہے۔
تصدیق نمبر:۲… اس حدیث کو صحیح قرار دے کر مرزاخدا بخش مرزائی مصنف عسل مصفی نے استدلال کیا ہے۔
(عسل مصفی ج۲ ص۱۵۱)
تصدیق نمبر:۳… اس کی تخریج حضرت مجدد وقت، قادیانیوں کے مسلمہ امام، امام حاکم نے کی ہے۔ ترجمہ: اس کا بھی وہی سمجھ لیں جو حدیث نمبر۳ کے ذیل میں ہے۔ بہت تھوڑا اختلاف ہے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی کا ناطقہ بند کرنے کو حضرت مسیح علیہ السلام کا نہ صرف نام ہی لیاگیا ہے۔ بلکہ رسول کریمﷺ نے عیسیٰ علیہ السلام ابن مریم کے ساتھ قرآنی خطاب روح اﷲ بھی بیان کر دیا۔ تاکہ کسی مصنوعی عیسیٰ (مرزاقادیانی) کی دال نہ گل سکے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔