Monday, September 21, 2015

کتے کی وہ دس صفات جن میں سے کوئی ایک صفت انسان اپنا لے تو ولی بن جائے ۔

0 comments
کتے کی وہ دس صفات جن میں سے کوئی ایک صفت انسان اپنا لے تو ولی بن جائے ۔

حیوان اپنے مالک کا فرماں بردار ہوتا ہے جبکہ انسان اتنا اپنے پروردگار کا فرماں بردار نہیں ہے۔ حضرت حسن بصری ؒ فرمایا کرتے تھے کہ کتے کے اندر دس صفات ہیں کہ اگر ان میں سے ایک صفت بھی انسان کے اندر پیدا ہو جائے تو وہ ولی بن سکتا ہے ۔ 
1- کتے کے اندر قناعت ہوتی ہے جو مل جائے یہ اسی پر قناعت کر لیتا ہے راضی ہو جاتا ہے ، یہ قانعین یا صابرین کی علامت ہے
2- کتا اکثر بھوکا رہتا ہے ۔ یہ صالحین کی علامت ہے
3- کوئی دوسرا کتا اس پر زور کی وجہ سے غالب آجائے تو یہ اپنی جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے یہ راضیین کی علامت ہے
4- کتے کا مالک اگر اس کو مارے تو وہ اپنے مالک کو چھوڑ کر نہیں جاتا یہ صادقین کی علامت ہے
5- اگر کتے کا مالک بیٹھا کھانا کھا رہا ہو تو یہ باوجود طاقت اور قوت کے اس سے کھانا نہیں چھینتا یہ مساکین کی علامت ہے
6- جب مالک اپنے گھر میں ہو تو یہ دور جوتوں کے پاس جاکر بیٹھ جاتا ہے ۔ ادنی جگہ پر راضی ہو جاتا ہے یہ متواضعین کی علامت ہے
7- دنیا میں رہنے کے لیے اس کا اپنا کوئی گھر نہیں ہوتا یہ متوکلین کی علامت ہے۔
8- رات کو یہ کم سوتا ہے یہ محبین کی علامت ہے 
9- اگر اس کا مالک اسکو مارے تو یہ تھوڑی دیر کے لیے دور چلا جاتا ہے۔ اور اگر اس کا مالک اس کو دوبارہ روٹی ڈالے تو یہ دوبارہ آکر کھا لیتا ہے ۔ اس سے ناراض نہیں ہوتا۔ یہ خاشعین کی علامت ہے
10- جب مرتا ہے تو اس کی کوئی میراث نہیں ہوتی یہ زاہدین کی علامت ہے۔ 
غور کریں کہ ان میں سے کتنی صفات کے ہم مالک ہیں
۔
ہم نے تو جہنم کو بہت کی تدبیر
لیکن تیری رحمت نے گوارا نہ کیا


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔