Wednesday, July 1, 2015

مکھی کیوں پیدا کی گئی؟

0 comments
مکھی کیوں پیدا کی گئی؟

ایک دن خلیفہ بغداد ابوجعفرمنصور اپنے تخت شاہی پر انتہائی متکبرانہ انداز کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور ایک مکھی بار بار اس کی ناک پر بیٹھی ہوئی تھی ۔ وہ بار بار اس کو اڑاتا رہا ، جب تنگ آگیا تو اس نے جھلا کر ابن سلیمان مفسر سے پوچھا کہ آخر مکھی پیدا کرنے کی خدا کو ضرورت ہی کیا تھی؟
اس حق گو عالم حقانی نے برخستہ جواب دیا کہ خالق عالم نے متکبروں کا غرور گھمنڈ توڑنے کے لئے مکھی پیدا فرمائی ہے۔ خلیفہ منصوریہ جواب سن کر خاموش ہو کر رہ گیا اور حیرت سے ابن سلیمان کا منہ تکنے لگا۔


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔