Monday, June 29, 2015

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عمرؓ خلیفہ رسول کریمﷺ کا عقیدہ)

0 comments
حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱…
حضرت عمرؓ خلیفہ رسول کریمﷺ کا عقیدہ

۱… ہم پہلے ثابت کر آئے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے حضرت سعد بن وقاصؓ اور ان کے ساتھ تین چار ہزار صحابہ مہاجرین وانصار کے بیان کردہ مضمون حیات عیسیٰ علیہ السلام وحیات برتملا وصی عیسیٰ علیہ السلام کی تصدیق کی تھی۔
۲… پہلے ہم ایک حدیث بیان کر آئے ہیں کہ رسول کریمﷺ نے حضرت عمرؓ کو ابن صیاد کے قتل سے اس بناء پر منع فرمایا تھا کہ دجال کا قاتل حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ہے اور حضرت عمرؓ نے اس کے جواب میں سکوت کیا۔ گویا رسول کریمﷺ کا عقیدہ حیات مسیح علیہ السلام قبول کر لیا۔
۳… ہم ایک حدیث بیان کر آئے ہیں۔ وہ ساری حدیث درمنثور اور ابن جریر میں ملاحظہ کیجئے۔ اس ارشاد نبوی کے وقت حضرت عمرؓ موجود تھے۔
آنحضرتﷺ نے فرمایا: ’’ان عیسیٰ یأتی علیہ الفنا‘‘ یعنی عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوں گے۔
اگر حضرت عمرؓ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ نہیں مانتے تھے تو کیوں نہ عرض کیا یا رسول اﷲﷺ ’’انہ قداتیٰ علیہ الفنائ‘‘ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر تو موت واردہوچکی ہے۔ ایسا عرض نہ کرنا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ حضرت عمرؓ بھی حیات عیسیٰ علیہ السلام کا عقیدہ رکھتے تھے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔