Sunday, July 19, 2015

حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۴… مسیح تھوڑی سی عمر میں اٹھائے گئے)

0 comments
حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۴… مسیح تھوڑی سی عمر میں اٹھائے گئے)

’’انجیل کے بعض اشارات سے پایا جاتا ہے کہ حضرت مسیح بھی جورو کرنے کی فکر میں تھے۔ مگر تھوڑی سی عمر میں اٹھائے گئے۔ ورنہ یقین تھا کہ اپنے باپ داؤد کے نقش قدم پر چلتے۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۲۸۳، خزائن ج۵ ص ایضاً حاشیہ)
ناظرین! غور کیجئے قول نمبر:۱۲ میں مرزاقادیانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات جسمانی بعد الممات کے قائل ہیں۔ قول نمبر:۱۳ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ جانا تسلیم کر رہے ہیں۔ کیونکہ ’’سرخ رنگ‘‘ اور ’’اصل عیسیٰ علیہ السلام‘‘ کے الفاظ جسم عنصری کا ببانگ دہل اعلان کر رہے ہیں۔ قول نمبر:۱۴ میں مرزاقادیانی اپنا یقین ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام اٹھائے نہ جاتے تو اپنے باپ داؤد کے نقش قدم پر چلتے۔
پس مرزاقادیانی کے قول کے مطابق اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام اٹھائے نہ جاتے تو حضرت داؤد علیہ السلام کی طرح بیسیوں بیویاں کرتے۔ مرزاقادیانی کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ۱۵۳ سال کی عمر پائی اور یہ محض جھوٹ ہے۔ کیونکہ مرزاقادیانی کا ’’یقین‘‘ باطل ثابت ہورہا ہے۔ باوجود ۱۵۳ سال کی عمر کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا شادی نہ کرنا مرزا قادیانی کو جھٹلا رہا ہے۔ مرزاقادیانی کے یقین کو درست ثابت کرنے کے لئے ماننا پڑے گا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر اٹھا لئے گئے۔ ورنہ ضرور شادی کرتے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔