Sunday, July 19, 2015

حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۶… خدا تعالی نے اپنا وعدہ پورا کیا)

0 comments
حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۶… خدا تعالی نے اپنا وعدہ پورا کیا)

’’ماسوا اس کے یہ بھی تو سوچنے کے لائق ہے کہ خداتعالیٰ کا وعدہ کہ میں ایسا کرنے کو ہوں۔ ’’انی متوفیک ورافعک الی (ابوعبیدہ)‘‘ خود یہ الفاظ دلالت کرتے ہیں کہ وہ وعدہ جلد پورا ہونے والا ہے اور اس میں کچھ توقف نہیں۔‘‘ 
(آئینہ کمالات اسلام ص۴۶، خزائن ج۵ ص ایضاً)
اگر یہ بات صحیح ہے تو پھر مرزاقادیانی آپ کیوں واقعہ صلیب سے ۸۷سال بعد ’’انی متوفیک‘‘ کے وعدے کو ملتوی کرتے ہو۔ لیجئے ہم آپ کے حکم کے مطابق ہی اس کے معنی کرتے ہیں۔ خدائی وعدہ میں توقف نہیں ہونے دیتے۔ آپ کو ہم وعدہ کرنے کے بعد ۸۷سال تک کشمیر میں انتظار کی زحمت سے بھی بچاتے ہیں۔ لیجئے اسلامی معنی سنئے: ’’یعیسیٰ انی متوفیک‘‘ اے عیسیٰ میں تجھے اپنے قبضہ میں لینے والا ہوں۔ ’’ورافعک الیّٰ‘‘ اور تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں۔ ’’ومطہرک من الذین کفروا‘‘ اور تجھے ان کافروں کی صحبت سے علیحدہ کرنے والا ہوں۔
مرزاقادیانی! یہ وعدہ اﷲتعالیٰ نے یہود کی یورش کے وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے کیا تھا اور اسی وقت پورا کر دیا۔ یعنی انہیں آسمان پر اٹھا لیا۔ اب آپ کو اس پر کون سا اشکال ہے۔ شاید ’’انی متوفیک‘‘ کے معنی میں تجھے اپنے قبضہ میں لینے والا ہوں۔ آپ کے نازک دل کو چبھ رہے ہوں گے۔ ہم نے یہ معنی اپنے پاس سے نہیں کئے بلکہ (چشمہ معرفت ص۱۵۴، خزائن ج۲۳ ص۱۶۲) پر آپ نے خود توفی کے معنی ’’قبضہ میں لینا‘‘ کئے ہیں۔ فرمائیے! اب آپ کو ہمارے اسلامی معنی اور تفسیر ماننے سے کون سا امر مانع ہے۔ کیا اپنی مسیحیت کے سوا کوئی معقول مانع ہوسکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔