Monday, June 29, 2015

حیات عیسی علیہ السلام پر اجماع صحابہ کے دلائل

0 comments
دلیل اجماع (1)

۱… ہم حدیث نمبر:۲۷ کی ذیل میں تین چار ہزار صحابہ مہاجرین وانصار کا اجماع ثابت کر چکے ہیں۔ اس کا دوبارہ مطالعہ کرنا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔

صحابہ اکرام کے اجماع کی دلیل (2)

۲… ابن حجر عسقلانی قادیانیوں کے مسلم امام ومجدد صدی ہشتم فرماتے ہیں۔

’’فاتفق اصحاب الاخبار والتفسیر علی انہ رفع ببدنہ حیا وانما اختلفوا فی ہل مات قبل ان الرفع اونام فرفع‘‘
(تلخیص الحبیر ج۳ ص۴۶۲، کتاب الطلاق مصنفہ حافظ ابن حجرؒ)
’’تمام محدثین ومفسرین کا عیسیٰ علیہ السلام کے جسم سمیت زندہ اٹھائے جانے پر اجماع ہے۔ اختلاف صرف اس بات میں ہے کہ آیا رفع جسمانی سے پہلے آپ نے وفات پائی (اور پھر زندہ کئے گئے) یا صرف سو گئے۔‘‘

صحابہ اکرام کے اجماع کی دلیل (3)

۳… امام شوکانیؒ قادیانیوں کے مسلم مجدد صدی دوازدہم فرماتے ہیں۔
’’الاحادیث الواردۃ فی نزولہ متواترۃ‘‘
(کتاب الاذاعۃ للشوکانی ونیز کتاب التوضیح بحوالہ کاویہ ج۱ ص۲۸۵)
’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے متعلق احادیث نبوی متواتر ہیں۔‘‘

صحابہ اکرام کے اجماع کی دلیل (4)

۴… ’’قادیانیوں کے مسلم امام ومجدد صدی ششم ابن کثیرؒ اپنی مشہور تفسیر ابن کثیر میں فرماتے ہیں۔‘‘
’’قال مجاہد وانہ لعلم للساعۃ ای ایۃ للساعۃ خروج عیسیٰ ابن مریم قبل یوم القیامۃ وہکذا روی عن ابی ہریرۃ وابن عباس وابی العالیہ ابی مالک وعکرمہ والحسن وقتادہ والضحاک وغیرہم وقد تواترت الاحادیث عن رسول اﷲﷺ انہ اخبر بنزول عیسیٰ قبل یوم القیامۃ اماماً عادلاً وحکما مقسطاً‘‘
(ابن کثیر مع البغوی ج۷ ص۴۰۹، بحوالہ عقیدۃ الاسلام ص۴)
’’امام مجاہد شاگرد حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ:
’’انہ لعلم للساعۃ‘‘
کے معنی ہیں کہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا نزول قیامت کی نشانی ہے اور اسی طرح حضرت ابوہریرہؓ، ابن عباسؓ، ابی العالیہ، ابی مالک، عکرمہ اور امام حسن، وقتادہ والضحاک وغیرہم سے بھی مروی ہے اور رسول کریمﷺ کی حدیثیں اس بارہ میں حدتواتر تک پہنچی ہوئی ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام قیامت سے پہلے امام عادل اور منصف حاکم کی حیثیت سے نازل ہوں گے۔‘‘

صحابہ اکرام کے اجماع کی دلیل (5)

۵… حضرت شیخ محی الدین ابن عربی قادیانیوں کے مسلم رئیس المکاشفین فرماتے ہیں۔
’’وانہ لا خلاف انہ ینزل فی آخر الزمان حکما مقسطاً‘‘
(فتوحات مکیہ ج۲ ص۳، بحث ۷۳)
’’یعنی اس بارہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام قرب قیامت میں نازل ہوں گے۔ منصف حاکم کی حیثیت سے۔‘‘

صحابہ اکرام کے اجماع کی دلیل (6)

۶… شیخ محمد طاہرؒ قادیانیوں کے مسلم امام ومجدد صدی دہم مجمع البحار میں فرماتے ہیں۔
’’ویجی آخر الزمان لتواتر خبر النزول‘‘
(مجمع البحار ج۱ ص۵۳۴، بلفظ حکم)
’’یعنی نزول کی حدیثوں کے تواتر سے آپ کا آخر زمانہ میں آنا ثابت ہوچکا ہے۔‘‘

صحابہ اکرام کے اجماع کی دلیل (7)

۷… قادیانیوں کے مسلم امام ومجدد صدی نہم امام جلال الدین سیوطیؒ نزول عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔

’’انہ یحکم بشرع نبینا ووردت بہ الاحادیث وانعقد علیہ الاجماع‘‘
(الحاوی للفتاویٰ ج۲ ص۱۵۵)
’’عیسیٰ علیہ السلام نازل ہو کر ہمارے ہی نبی کی شریعت کے مطابق حکم دیں گے۔ اس بارہ میں بے شمار حدیثیں وارد ہوئی ہیں اور اسی پر سب امت کا اجماع ہے۔‘‘

صحابہ اکرام کے اجماع کی دلیل (8)

۸… اب ہم مرزاغلام احمد قادیانی کے اپنے الفاظ میں دکھاتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ ہونے اور نازل ہونے کا عقیدہ اجماع پر مبنی تھا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔