Sunday, July 19, 2015

حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۴… عیسیؑ کی موت صرف تین دن از مرزاقادیانی)

0 comments
حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۴… عیسیؑ کی موت صرف تین دن از مرزاقادیانی)

’’فاسئلو اہل الذکر ان کنتم لا تعلمون‘‘ یعنی اگر تمہیں ان بعض امور کا علم نہ ہو جو تم میں پیدا ہوں تو اہل کتاب کی طرف رجوع کرو اور ان کی کتابوں کے واقعات پر نظر ڈالو تااصل حقیقت تم پر منکشف ہو جائے۔ 
(ازالہ اوہام ص۶۱۶، خزائن ج۳ ص۴۳۳)
ناظرین! ہم انجیلوں کی شہادت حیات عیسیٰ علیہ السلام کے ثبوت میں پہلے باب میں درج کر آئے ہیں۔ وہاں ملاحظہ کر لیا جائے۔ یہاں مجمل طور سے اس کا ثبوت آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔
مرزاقادیانی لکھتے ہیں:
’’تمام فرقے نصاریٰ کے اسی قول پر متفق نظر آتے ہیں کہ تین دن تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام مرے رہے اور پھر قبر میں سے آسمان کی طرف اٹھائے گئے اور چاروں انجیلوں سے یہی ثابت ہوتا ہے اور خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام انجیلوں میں اپنی تین دن کی موت کا اقرار بھی کرتے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۴۸، خزائن ج۳ ص۲۲۵)
پس حسب الحکم مرزاقادیانی چونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سچا نبی مانتے ہیں۔ حضرت کے فیصلہ کو بھی مانیں۔ یعنی: ’’خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنی موت کا اقرار کر رہے ہیں۔‘‘
کی عبارت سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہوگئے تھے۔ کیونکہ مردہ اپنی تین دن کی موت کی شہادت کس طرح دے سکتا ہے۔ پھر مرزاقادیانی تو تواتر قومی کا ماننا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔
(ازالہ اوہام ص۵۵۶، خزائن ج۳ ص۳۹۹)
پس مرزاقادیانی اور ان کی جماعت کے لئے اس فیصلہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اپنے ہی عقیدہ کی رو سے ضروری ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔