Sunday, June 28, 2015

اعلان انعام

0 comments
اعلان انعام
اگر کوئی قادیانی میرے دلائل حیات عیسیٰ علیہ السلام کو غلط ثابت کر دے تو بشرائط ذیل ایک ہزارروپیہ نقد لینے کا مستحق ہوگا اور قانونی طور پر مجھ سے اس رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ اگر میں انکار کروں تو میری یہ تحریر بطور دلیل کے عدالت میں پیش کر کے ایک ہزار روپیہ مجھ سے وصول کر سکتا ہے۔
شرائط
  • قادیانی میرے اس رسالہ کا جواب لکھ کر ایک کاپی مجھے دے دیں۔
  • پھر میں جواب الجواب لکھوں گا۔
  • تینوں مضامین تین مسلمہ غیر جانب دار ثالثوں کو دے دئیے جائیں گے۔
  • تینوں ثالثوں کا متفقہ فیصلہ فیریقین کو قبول ہوگا۔
  • اگر ثالثوں کا فیصلہ میرے خلاف ہوتو میں فوراً ایک ہزار روپیہ بطور انعام قادیانی مناظر کو ادا کر دوں گا۔ بشرطیکہ:
  • اگر ثالثوں کا فیصلہ میرے دلائل کی حقانیت پر مہر تصدیق ثبت کر دے تو اوّل تو ساری جماعت قادیانی۔ ورنہ کم ازکم ایک ہزار قادیانی یا صرف مرزابشیرالدین محمود احمد آف قادیان یا صرف محمد علی امیر جماعت احمدیہ لاہور مرزائیت سے توبہ کر کے جمہور اہل اسلام کے ہم عقیدہ ہونے کا اعلان کرنے کو تیار ہوں۔
ناظرین! خوب جانتے ہیں کہ ان میں کوئی شرط غیرمناسب نہیں۔ اب کوئی وجہ نظر نہیں آتی جس کی بناء پر قادیانیت کے علمبردار اپنے مایہ ناز مبحث پر میرے گرانقدر انعام کو لینے کی سعی نہ کریں۔ صرف ایک ہی ممکن وجہ ہے اور وہ یہ کہ وہ اپنے دلائل کی بودہ پنی اور بوسیدگی کو خوب سمجھتے ہیں۔
پیش گوئی میں توکلاً علی اﷲ اپنے فولادی دلائل قرآنی وحدیثی کے بل بوتے پر اعلان کرتا ہوں کہ قادیانی اور لاہوری دونوں صنفوں میں سے کوئی بھی میرے اس چیلنج کو قبول نہیں کرے گا۔ کیونکہ ان کا جواب ان کے پاس سوائے دجل وفریب کے اور تو کچھ ہے ہی نہیں اور ثالثوں کے سامنے دجل وفریب کی حقیقت الم نشرح کر دی جائے گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔