Sunday, June 28, 2015

حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث 21 ( اول دجال بعد میں عیسی ابن مریم آئیں گے)

0 comments
حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث ( اول دجال بعد میں عیسی ابن مریم آئیں گے)

حدیث نمبر:۲۱…
نوٹ: ہم اس حدیث کا ترجمہ (عسل مصفی قادیانی ج۲ ص۲۸۳) سے نقل کرتے ہیں۔ ’’نعیم بن حماد نے حذیفہ بن الیمانؓ سے روایت کی ہے کہ میں نے رسول خداﷺ سے پوچھا۔ دجال پہلے ہوگا یا عیسیٰ ابن مریم۔ فرمایا اوّل دجال ہوگا پھر عیسیٰ ابن مریم۔‘‘
(کنزالعمال ج۱۴ ص۵۹۹، حدیث نمبر۳۹۶۸۶، بحوالہ عسل مصفیٰ ج۲ ص۲۸۳)
تصدیق صحت حدیث

قادیانی مولوی خدابخش نے اس حدیث کی صحت کو ببانگ دہل صحیح تسلیم کیا ہے۔
(دیکھو حوالہ بالا)
نتائج:

۱… حذیفہ بن الیمانؓ صحابی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نہ صرف نام ہی لے رہا ہے۔ بلکہ ساتھ ہی ابن مریم (مریم کا بیٹا) کہہ کر اس کی تخصیص کر رہا ہے اور رسول خداﷺ بھی اسی طرح مسیح موعود عیسیٰ ابن مریم میں ہی محصور کر رہے ہیں۔
۲… صحابی اور رسول اﷲﷺ کے مکالمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ دجال اور عیسیٰ ابن مریم دو اشخاص ہوں گے۔ دجال اگر شخص واحد نہ قرار دیا جائے تو رسول اﷲﷺ کی تکذیب لازم آتی ہے۔ کیونکہ آپﷺ نے فرمایا کہ دجال پہلے ہوگا عیسیٰ علیہ السلام سے۔ اگر مرزائیوں کا عقیدہ مان کر انگریزوں کو یا صرف پادریوں کو دجال کہا جائے تو وہ تو اب بھی ہیں۔ قادیانیوں کے نزدیک عیسیٰ علیہ السلام (مرزاقادیانی) آئے اور مر بھی گئے۔ مگر دجال اسی طرح دندناتا پھرتا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ نازل ہونے والا موعود نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام بیٹے مریم کے ہیں۔ نہ کہ غلام احمد بیٹے چراغ بی بی کے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔