Wednesday, September 30, 2015

ماڈل ایان علی اسلام کی طرف مائل ، مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ کو فون

0 comments
ماڈل ایان علی اسلام کی طرف مائل ، مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ کو فون

وینا ملک کے بعد کرنسی اسمگلنک کیس میں شہرت پانے والی ماڈل ایان علی نے بھی ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ سے رابطہ کر لیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ دین کے بارے میں ان سے راہنمائی لینا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے اہم عالم دین مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ ان دنوں حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایان علی اشکبار رہیں۔
توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ایان علی آیندہ ماہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کریں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ فون پر گفتگو مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ کے ایک قریبی جاننے والے کے ذریعے ہوئی ہے۔ ایان علی نے ان کے سامنے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ سے بات کرنا چاہتی ہیں اور تین ماہ سے اس مقصد کے لیے دعا کر رہی ہیں۔
ایان علی کا کہنا ہے کہ وہ باعزت اور پُرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے جیل میں قرآن مجید کی سورۃ توبہ کا ترجمعہ پڑھا ہے اور رمضان میں مولانا طارق جمیل کا نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا بیان بھی شوق سے دیکھتی و سنتی رہیں۔ جس کے بعد سے انہیں اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کی شدید خواہش پیدا ہوئی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔