Tuesday, July 21, 2015

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۲… مسیحؑ کا پرندوں کو پرواز کروانا قرآن سے ثابت نہیں)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۲… مسیحؑ کا پرندوں کو پرواز کروانا قرآن سے ثابت نہیں)

’’اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے پرندوں کا پرواز کرنا قرآن شریف سے ہرگز ثابت نہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۶)
ابوعبیدہ: صریح مخالفت کلام اﷲ ہے۔ ’’فیکون طیراً باذن اﷲ‘‘ کے معنی کسی پہلی جماعت کے عربی متعلم ہی سے پوچھ لیے ہوئے تو یہ بہتان خدا پر باندھنے کی نوبت نہ آتی۔ خود مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’حضرت مسیح علیہ السلام کی چڑیاں باوجودیکہ معجزہ کے طور پر ان کا پرواز کرنا قرآن کریم سے ثابت ہے۔ مگر پھر بھی مٹی کی مٹی ہی تھیں۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۶۸، خزائن ج۵ ص ایضاً) اے قادیانی جماعت کے تعلیم یافتہ حضرات! کچھ تو خدا کا خوف کرو اور اپنے گریبان میں منہ ڈال کر سوچو کہ اتناقض اور تضاد کا بھی کوئی جواب ہے۔ اگر نہیں ہے اور یقینا نہیں ہے تو پھر قول مرزا نمبر۲ مندرجہ تمہید ٹریکٹ ہذا کے مطابق مرزاقادیانی کو وہی سمجھو جس کی وہ ہدایت کر رہے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔