Showing posts with label کتاب: کذبات مرزا از مولانا ابوعبیدہ. Show all posts
Showing posts with label کتاب: کذبات مرزا از مولانا ابوعبیدہ. Show all posts

Monday, July 27, 2015

"کتاب کذبات مرزا" از مولانا ابوعبیدہ رحمۃُ اللہ علیہ کے انڈکسز

0 comments
کتاب کذبات مرزا از مولانا ابوعبیدہ رحمۃُ اللہ علیہ کے انڈکسز

اس کتاب میں مرزا قادیانی کے تقریبا 54 جھوٹ جمع کیے ہیں جو کہ مرزا قادیانی نے بولے ہیں۔


کتاب کذبات مرزا کے انڈکسز

کتاب کذبات مرزا از مولانا ابوعبیدہ رحمۃُ اللہ علیہ کو آنلائن پڑھیں

"کذباتِ مرزا" تعارف

جھوٹے کے متعلق مرزا قادیانی کے اقوال

جھوٹے کے متعلق مرزا قادیانی کے اقوال (قول نمبر 1)


مرزا غلام قادیانی کے جھوٹ


Sunday, July 26, 2015

طریقہ فیصلہ

0 comments
طریقہ فیصلہ

کوئی قادیانی یا لاہوری اس کا جواب شائع کرے۔ ایک کاپی مجھے دے دے۔ میں اس کا جواب لکھوں۔ پھر تینوں مضمون کسی مسلمہ منصف کو دئیے جائیں مگر میں ببانگ دہل اعلان کرتا ہوں کہ کوئی قادیانی مرزاقادیانی کے جھوٹوں کے سچا ثابت کرنے کا نام بھی نہ لے گا۔ جو شخص کسی قادیانی کو مقابلے پر لانے میں کامیاب ہو جائے اس کو ایک کلاہ اور لنگی پشاوری انعام پیش کیا جائے گا۔ ’’وما توفیقی الا باﷲ‘‘
داعی الی الخیر!
ابوعبیدہ نظام الدین عفی عنہ
سائنس ماسٹر اسلامیہ ہائی سکول کوہاٹ

اعلان انعام

0 comments
اعلان انعام

باوجود اس قدر اتمام حجت کے اگر پھر بھی کوئی شخص مرزاقادیانی کو سچا سمجھنے پر مصر ہو تو اس پر اپنے نبی کی صداقت کے ثبوت کے لئے تیار ہو جانا چاہئے۔ اس طرح نہ صرف وہ اپنے خیال میں دینی کام کرے گا بلکہ میں اعلان کرتا ہوں کہ فی جھوٹ غلط ثابت کرنے پر مبلغ دس روپے انعام دوں گا۔ بشرطیکہ فی جھوٹ فی الواقع جھوٹ ثابت ہونے پر ایک ایک قادیانی توبہ کرتا جائے۔

مرزا غلام احمد قادیانی پر وحی کون لاتا تھا (اظہار حقیقت)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی پر وحی کون لاتا تھا (اظہار حقیقت)

حضرات! قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ’’ہل انبئکم علی من تنزل الشیاطین (الشعراء:۲۲۱)‘‘ یعنی اے لوگو! ہم تم کو بتائیں کہ شیطان کن لوگوں پر نازل ہوتے ہیں۔ یعنی شیطانی وحی کن لوگوں کو ہوتی ہے۔ ’’تنزل علی کل افاک اثیم (الشعر:۲۲۲)‘‘ شیطان اترتے ہیں سخت گنہگار جھوٹے پر یعنی جھوٹے گنہگار لوگوں کو شیطانی وحی ہوتی ہے۔ اب میں فیصلہ آپ کی ضمیر پر چھوڑتا ہوں کہ جس شخص کے پچاس سے زیادہ جھوٹ آپ نے ملاحظہ فرمائے اور جس کے خدا کے جھوٹ آپ نے پڑھے۔ ایسے شخص پر شیطانی وحی کس قدر لازم ہے۔ جو شخص دنیا میں کسی آدمی کے پچاس اس قدر جھوٹ دکھادے وہ بھی دس روپے انعام کا مستحق سمجھا جائے گا۔ میں کہتا ہوں کہ صاحب بصیرت کے لئے خود خدا نے مرزاقادیانی کا جھوٹا ہونا صاف صاف بیان فرمادیا ہے۔ تنزل علی کل افاک اثیم کے اعداد بحساب ابجد ٹھیک ۱۳۰۰ بنتے ہیں۔ غلام احمد قادیانی کے اعداد بھی پورے ۱۳۰۰۔

(ازالہ وہام ص۱۸۵، خزائن ج۳ ص۱۹۰)
اور مرزاقادیانی نے دعویٰ مجددیت بھی پورے ۱۳۰۰ میں کیا۔ اب بتلائیے! اس سے بڑھ کر مرزاقادیانی کے کذاب اور دجال ہونے کا ثبوت آپ کو کیا چاہئے۔ رسول پاکﷺ نے ایسے مدعیان نبوت کے حق میں فرمایا تھا۔ ’’سیکون فی امتی کذابون ثلاثون کلہم یزعم انہ نبی اﷲ وانا خاتم النبیین لا نبی بعدی‘‘
(مشکوٰۃ ص۴۶۵، باب الفتن)
میری امت میں تیس زبردست دھوکہ دینے والے زبردست جھوٹ بولنے والے ہوں گے۔ ان میں سے ہر ایک یہی خیال کرے گا کہ وہ اﷲ کا نبی ہے۔ حالانکہ میں نبیوں کا ختم کرنے والا ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا۔
خود مرزاقادیانی لکھتے ہیں:
’’شیطانی الہامات ہونا حق ہے اور بعض ناتمام سالک لوگوں کو ہوا کرتے ہیں اور جو شخص اس سے انکار کرے وہ قرآن شریف کی مخالفت کرتا ہے۔ کیونکہ قرآن شریف کے بیان سے شیطانی الہامات ثابت ہیں۔‘‘

(ضرورت الامام ص۱۳، خزائن ج۱۳ ص۴۸۳)

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۴… مرزا غلام احمد قادیانی کی عمر)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۴… مرزا غلام احمد قادیانی کی عمر)

’’خداتعالیٰ نے مجھے صریح لفظوں میں اطلاع دی کہ تیری عمر اسی برس کی ہوگی یا پانچ چھ سال کم یا پانچ چھ سال زیادہ۔‘‘ 

(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ۵ ص۹۷، خزائن ج۲۱ ص۲۵۸)
ابوعبیدہ: دیکھا حضرات! خدائے مرزا کی غیب دانی کی کہ عمر مرزا کے متعلق کیسے عجیب تخمینہ سے پیش گوئی کی ہے اور وہ بھی غلط۔ کیونکہمرزاقادیانی کی پیدائش ۱۸۴۰ء اور وفات ۱۹۰۸ء۔ پس عمر مرزا ۱۹۰۸ء ، ۱۸۴۰ء۔۶۸سال ہوئی۔
’’میری عمر اس وقت ۱۹۰۷ء میں قریبا ۶۸سال ہے۔‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۲۰۰، خزائن ج۲۲ ص۲۰۹ حاشیہ)
پس عمر مرزا ۱۹۰۸ء میں ۶۹سال۔
’’میری پیدائش ۱۸۳۹ء،۱۸۴۰ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی۔‘‘ 
(کتاب البریہ ص۱۵۹، خزائن ج۱۳ ص۱۷۷ حاشیہ)
اس حساب سے عمر مرزا ۱۹۰۸ء، ۱۸۴۰ء۔ ۶۸سال۔
قادیانی دوستو! یا مرزاقادیانی جھوٹے یا ان کا خدا جھوٹا یا دونوں جھوٹے؟

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۳… ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی کی مرزا قادیانی کی عمر کے متعلق پیشنگوئی)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۳… ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی کی مرزا قادیانی کی عمر کے متعلق پیشنگوئی)

’’میں دشمن (ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی) جو کہتا ہے کہ جولائی ۱۹۰۷ء سے چودہ ماہ تک تیری عمر کے دن رہ گئے ہیں۔ میں ان سب کو جھوٹا کروں گا اور تیری عمر کو بڑھا دوں گا تامعلوم ہوکہ میں خدا ہوں اور ہر ایک امر میرے اختیار میں ہے۔‘‘

(اشتہار تبصرہ مجموعہ اشتہارات ص۵۹۱)
ابوعبیدہ: فرمائیے اے قادیانی کے علم بردارو! خدائے مرزا نے اپنے وعدے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحکیم خان پٹیالوی کو جھوٹا کیا۔ مرزاقادیانی کو عمر لمبی عطاء کی؟ ہرگز نہیں بلکہ مرزاقادیانی ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ء کو بمرض ہیضہ لاہور چل بسے اور ڈاکٹر عبدالحکیم ۱۹۲۲ء کو فوت ہوئے۔

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۲… محمدی بیگم کی واپسی)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۲… محمدی بیگم کی واپسی)

خدائے مرزا ’’ویردھا الیک امر من لدنا انا کنا فاعلین زوجنکھا الحق من ربک فلا تکونن من الممترین لا تبدیل لکلمات اﷲ ان ربک فعال لما یرید انا رادوہا الیک‘‘ میں محمدی بیگم کو تیری طرف واپس لاؤں گا۔ یہ ہماری طرف سے ہے اور ہم ہی کرنے والے ہیں۔ بعد واپسی کے ہم نے نکاح کر دیا۔ تیرے رب کی طرف سے سچ ہے۔ پس تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔ خدا کے کلمے بدلا نہیں کرتے اور رب جس بات کو چاہتا ہے وہ بالضرور اس کو کر دیتا ہے۔ کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔ ہم اس کو واپس لانے والے ہیں۔
(انجام آتھم ص۶۰،۶۱، خزائن ج۱۱ ص۶۰)
ابوعبیدہ: حضرات حاشیہ کی ضرورت مطلق نہیں۔ خدائے مرزا کی زبردست بارعب وعدے کے باوجود محمدی بیگم کے ساتھ سلطان محمد آف پٹی نے نکاح کر لیا اور مرزاقادیانی مر گئے۔ مگر سلطان محمد ایسا سخت جان کہ خدائے مرزا بھی اسے نہ مار سکا۔

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۱… طاعون کی تباہی سے قادیان کا محفوظ رہنا)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۱… طاعون کی تباہی سے قادیان کا محفوظ رہنا)

’’انہ اوی القریۃ‘‘
(ریویو ج۱ ص۲۵۶، نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء)
خدائے مرزاقادیانی کا ارشاد ملاحظہ ہو۔ قادیان کا طاعون کی تباہی سے بچانے کا وعدہ کر رہے ہیں۔ مگر پورا نہیں کیا۔ خود بھی جھوٹے ٹھہرے اور مرزاقادیانی کو بھی جھوٹا بنایا۔

Tuesday, July 21, 2015

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۰… طاعون ستر سال تک رہے گا)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۰… طاعون ستر سال تک رہے گا)

’’تیسری بات جو اس وحی سے ثابت ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ خداتعالیٰ بہرحال جب تک کہ طاعون دنیا میں رہے گو ستر برس تک رہے۔ قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے اور یہ تمام امتوں کے لئے نشان ہے۔‘‘ 
(ریویو ج۱ نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء ص۲۵۹)
ابوعبیدہ: حضرات! آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ قادیان میں طاعون اس قدر زور سے پڑی کہ جناب مرزاقادیانی کو بھی اقرار کرنا پڑا۔ جیسا کہ جھوٹ نمبر۴۵ سے ظاہر ہے۔ صرف مارچ اور اپریل۱۹۰۴ء کے دو ماہ میں کل ۲۸۰۰ نفوس میں سے ۳۱۳ طاعون کا شکار ہوگئے۔ باقی آبادی گاؤں چھوڑ کر باہر بھاگ گئی۔ مرزاقادیانی نے بمعہ اہل وعیال اپنے باغ میں ڈیرہ لگا لیا۔ قادیانی سکول بند کر دیا گیا۔ کرسمس کے دنوں کا جلسہ بند کر دیا گیا۔ ہے کوئی قادیانی جو ان کی صداقت سے انکار کر سکے۔
نوٹ: مرزاقادیانی کے جھوٹ اس قدر ہیں کہ: ’’واﷲ ثم تاﷲ‘‘ میں ان کو اچھی طرح نہ تو جمع کر چکا ہوں اور نہ مجھے اس قدر فرصت ہے۔ ورنہ کوئی عالم مرزاقادیانی کی کوئی سی کتاب لے کر بیٹھ جائے۔ کوئی صفحہ جھوٹوں سے خالی نہ پائے گا۔ لگے ہاتھوں مرزاقادیانی کے خدائے قادیان کے جھوٹ بھی مشتے نمونہ از خروارے سنتے جائیے۔

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۴۹… طاعون آنے کی وجہ مرزا کو نہ ماننا)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۴۹… طاعون آنے کی وجہ مرزا کو نہ ماننا)

’’طاعون اس حالت میں فرد ہوگی۔ جب کہ لوگ خدا کے فرستادہ کو قبول کر لیں گے اور کم سے کم یہ کہ شرارت اور ایذا اور بدزبانی سے باز آجائیں گے۔‘‘ 
(ریویو ج۱ نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء ص۲۵۸)
ابوعبیدہ: کیوں میرے قادیانی دوستو! کیا اب مرزاقادیانی کے مخالف سب مر گئے یا طاعون ملک سے چلی گئی؟ یا یہ صرف وقتی وبا سے مرزاقادیانی نے فائدہ اٹھا کر اپنی طرف سے جھوٹ بولا۔

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۴۸… طاعون آنے کی وجہ)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۴۸… طاعون آنے کی وجہ)

’’طاعون دنیا میں اس لئے آئی کہ خدا کے مسیح موعود سے نہ صرف انکار کیاگیا بلکہ اس کو دکھ دیا گیا۔‘‘ 
(ریویو ج۱ ص۲۵۸، نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء)
ابوعبیدہ: سچ فرمائیے قادیانی حضرات! کیا طاعون صرف مرزاقادیانی کے انکار پر آئی ہے۔ کیا مرزاقادیانی سے پہلے طاعون دنیا میں نہ تھی؟
مرزاقادیانی سے انکار کرنے والے اشد ترین دشمن مولانا ثناء اﷲ صاحب، مولانا ابراہیم صاحب، جناب پیر جماعت علی شاہ صاحب، جناب پیر مہر علی شاہ صاحب وغیرہم تو اسی طرح زندہ رہے ہیں۔

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۷… یسوع (عیسی علیہ السلام) کے معجزات)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۷… یسوع (عیسی علیہ السلام) کے معجزات)

’’عیسائیوں نے بہت سے معجزات یسوع علیہ السلام کے لکھے ہیں۔ مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔‘‘ 
(ضمیمہ انجام آتھم ص۶ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰)
’’اور سچ صرف اس قدر ہے کہ یسوع (عیسیٰ علیہ السلام) نے بھی معجزات دکھائے جیسا کہ نبی دکھاتے ہیں۔‘‘ 
(ریویو ماہ ستمبر ۱۹۰۲ء ص۳۴۲، ج۱ نمبر۹)
ابوعبیدہ: نوٹ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ جھوٹ ظاہر ہے۔

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۶… مرزا قادیانی کہاں فوت ہوا؟؟)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۶… مرزا قادیانی کہاں فوت ہوا؟؟)

’’ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں۔‘‘
(تذکرہ ص۵۹۱)
ابوعبیدہ: دیکھا حضرات! مریدوں کی تسلیاں کس طرح کرتے رہے؟ اور مرے کہاں؟ لاہور میں اور دفن ہوئے قادیان میں۔

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۵… قادیان طاعون سے محفوظ یا نہیں)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۵… قادیان طاعون سے محفوظ یا نہیں)

’’قادیانی طاعون سے اس لئے محفوظ رکھی گئی کہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔ بلکہ آج تک جو شخص طاعون زدہ باہر سے قادیان میں آیا وہ بھی اچھا ہوگیا۔‘‘ 
(دافع البلاء ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۲۶)
ابوعبیدہ: بتلائیے حضرات! اس عبارت سے صاف ظاہر نہیں کہ قادیان میں نہ طاعون آئی اور نہ آئے گی۔ لیکن ہوا کیا سنئے اور بالفاظ مرزاقادیانی سنئے۔ ’’ایک دفعہ کسی قدرت شدت سے طاعون قادیان میں ہوئی تھی۔‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۲۳۲، خزائن ج۲۲ ص۲۴۴)
’’طاعون کے دنوں میں جب کہ قادیان میں طاعون زور پر تھا۔ میرا لڑکا شریف احمد بیمار ہوا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷) بتلائیے جھوٹ میں کسی تاویل کی گنجائش ہے؟

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۴… طاعون زدہ علاقوں میں رہنا یا نہ رہنا)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۴… طاعون زدہ علاقوں میں رہنا یا نہ رہنا)

’’طاعون زدہ علاقہ سے باہر نکلنا ممنوع ہے۔‘‘
(اشتہار لنگر خانہ مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۴۶۷)
’’طاعون زدہ علاقہ میں رہنا ممنوع ہے۔‘‘
(ریویو ج۶ نمبر۹ ص۳۶۵، ماہ ستمبر ۱۹۰۷ء)
ابوعبیدہ: اے قادیانیت کے علمبردارو کیا کذب اور اختلاف بیانی کوئی اور چیز ہے۔

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۳… عیسی علیہ السلام کا فاحشہ عورتوں سے میل جول(معاذاللہ))

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۳… عیسی علیہ السلام کا فاحشہ عورتوں سے میل جول(معاذاللہ))

’’قرآن شریف میں عیسیٰ علیہ السلام کے لئے حصور کا لفظ نہیں بولا گیا۔ کیونکہ وہ شراب پیا کرتے تھے اور فاحشہ عورتیں اور رنڈیاں اس کے سر پر عطر ملا کرتی تھیں اور اس کے بدن کو چھوا کرتی تھیں۔‘‘
(دافع البلاء ملخص، خزائن ج۱۸ ص۲۲۰)
ابوعبیدہ: دیکھا قادیانی دوستو! آپ کے مرزاقادیانی کے نزدیک خدا کا ایک اولوالعزم نبی بننا اور ساتھ ہی شرابی اور فاحشہ عورتوں کے ساتھ خلط ملط کرنا بھی ممکن ہے۔ مرزاقادیانی کا دعویٰ مثیل مسیح ہونے کا بھی ہے۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ مرزاقادیانی بھی اسی رنگ میں ان کے مثیل تھے۔ جب کہ قرآن نے مرزاقادیانی کی تفسیر کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام کا شرابی ہونا بتلا دیا ہے تو مرزاقادیانی مثیل مسیح کا شرابی اور رنڈی باز ہونا تو فخر کی بات ہوگی۔