Tuesday, July 21, 2015

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۰… طاعون ستر سال تک رہے گا)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۰… طاعون ستر سال تک رہے گا)

’’تیسری بات جو اس وحی سے ثابت ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ خداتعالیٰ بہرحال جب تک کہ طاعون دنیا میں رہے گو ستر برس تک رہے۔ قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے اور یہ تمام امتوں کے لئے نشان ہے۔‘‘ 
(ریویو ج۱ نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء ص۲۵۹)
ابوعبیدہ: حضرات! آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ قادیان میں طاعون اس قدر زور سے پڑی کہ جناب مرزاقادیانی کو بھی اقرار کرنا پڑا۔ جیسا کہ جھوٹ نمبر۴۵ سے ظاہر ہے۔ صرف مارچ اور اپریل۱۹۰۴ء کے دو ماہ میں کل ۲۸۰۰ نفوس میں سے ۳۱۳ طاعون کا شکار ہوگئے۔ باقی آبادی گاؤں چھوڑ کر باہر بھاگ گئی۔ مرزاقادیانی نے بمعہ اہل وعیال اپنے باغ میں ڈیرہ لگا لیا۔ قادیانی سکول بند کر دیا گیا۔ کرسمس کے دنوں کا جلسہ بند کر دیا گیا۔ ہے کوئی قادیانی جو ان کی صداقت سے انکار کر سکے۔
نوٹ: مرزاقادیانی کے جھوٹ اس قدر ہیں کہ: ’’واﷲ ثم تاﷲ‘‘ میں ان کو اچھی طرح نہ تو جمع کر چکا ہوں اور نہ مجھے اس قدر فرصت ہے۔ ورنہ کوئی عالم مرزاقادیانی کی کوئی سی کتاب لے کر بیٹھ جائے۔ کوئی صفحہ جھوٹوں سے خالی نہ پائے گا۔ لگے ہاتھوں مرزاقادیانی کے خدائے قادیان کے جھوٹ بھی مشتے نمونہ از خروارے سنتے جائیے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔