Tuesday, July 21, 2015

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۰… بکثرت مکالمہ و مخاطبہ سے نبوت کا ملنا)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۱۰… بکثرت مکالمہ و مخاطبہ سے نبوت کا ملنا)

’’بات یہ ہے کہ مجدد صاحب سرہندی نے اپنے مکتوبات میں لکھا ہے کہ اگرچہ اس امت کے بعض افراد مکالمہ ومخاطبہ الٰہیہ سے مخصوص ہیں اور قیامت تک مخصوص رہیں گے۔ لیکن جس شخص کو بکثرت اس مکالمہ ومخاطبہ الٰہیہ سے مشرف کیا جائے اور بکثرت امور غیبیہ اس پر ظاہر کئے جائیں وہ شخص نبی کہلاتا ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۹۰، خزائن ج۲۲ ص۴۰۶)
ابوعبیدہ: مرزائی دوستو! مکتوبات کو میں نے خود پڑھا۔ وہاں محدث لکھا ہے۔ یقینا اپنی نبوت کے ثبوت میں مجدد صاحب کی پناہ لینے کے لئے افتراء محض سے کام لیا ہے۔ کیونکہ جب محدث ہونے کا دعویٰ تھا اس وقت یہ حوالہ نقل کرتے وقت محدث لکھا کرتے تھے۔ (ازالہ اوہام ص۹۱۵، خزائن ج۳ ص۶۰۱، تحفہ بغداد ص۲۰،۲۱، خزائن ج۷ ص۲۸ حاشیہ) کیا اب بھی مرزاقادیانی کی کذب بیانی کا یقین نہیں آئے گا؟

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔