Tuesday, July 21, 2015

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۱… محمدی بیگم کی پیشنگوئی پر اقوال)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۱… محمدی بیگم کی پیشنگوئی پر اقوال)

’’خدا نے فرمایا کہ میں اس عورت (محمدی بیگم) کو اس کے نکاح کے بعد واپس لاؤں گا اور تجھے دوں گا اور میری تقدیر کبھی نہیں بدلے گی اور میرے آگے کوئی بات انہونی نہیں اور میں سب روکوں کو اٹھادوں گا جو اس حکم کے نفاذ سے مانع ہوں۔ اب اس پیش گوئی سے ظاہر ہے کہ وہ کیاکیا کرے گا اور کون کون سی قہری قدرت دکھلائے گا اور کس کس شخص کو روک کی طرح سمجھ کر اس دنیا سے اٹھالے گا۔‘‘
(تبلیغ رسالت حصہ۳ ص۱۱۵، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۴۳)
ابوعبیدہ: حضرات! مسلمان تو کہتے ہی ہیں کہ یہ تمام الہامات خدا کی طرف سے نہ تھے۔ بلکہ ایجاد مرزاقادیانی تھے۔ اس کے متعلق مرزاقادیانی کے فرزند وخلیفہ میاں محمود کا فیصلہ سنئے۔ ’’اﷲتعالیٰ کا کوئی وعدہ نہیں تھا کہ وہ لڑکی (محمدی بیگم) آپ کے (مرزاقادیانی کے) نکاح میں آئے گی۔ پھر ہرگز یہ نہیں بتایا گیا کہ کوئی روک ڈالے گا تو وہ دور کیا جائے گا۔‘‘ 
(الفضل مورخہ ۲؍اگست ۱۹۲۴ء ص۵، ج۱۲ نمبر۱۰۱)
احمدی دوستو! اس پر میں کچھ اضافہ نہیں کرنا چاہتا۔ نبی اور نبی زادہ خلیفہ کے الفاظ پڑھو اور اپنا سر پیٹو۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔