Tuesday, July 21, 2015

مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۵… قادیان طاعون سے محفوظ یا نہیں)

0 comments
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۵… قادیان طاعون سے محفوظ یا نہیں)

’’قادیانی طاعون سے اس لئے محفوظ رکھی گئی کہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔ بلکہ آج تک جو شخص طاعون زدہ باہر سے قادیان میں آیا وہ بھی اچھا ہوگیا۔‘‘ 
(دافع البلاء ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۲۶)
ابوعبیدہ: بتلائیے حضرات! اس عبارت سے صاف ظاہر نہیں کہ قادیان میں نہ طاعون آئی اور نہ آئے گی۔ لیکن ہوا کیا سنئے اور بالفاظ مرزاقادیانی سنئے۔ ’’ایک دفعہ کسی قدرت شدت سے طاعون قادیان میں ہوئی تھی۔‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۲۳۲، خزائن ج۲۲ ص۲۴۴)
’’طاعون کے دنوں میں جب کہ قادیان میں طاعون زور پر تھا۔ میرا لڑکا شریف احمد بیمار ہوا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷) بتلائیے جھوٹ میں کسی تاویل کی گنجائش ہے؟

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔