Thursday, July 30, 2015

انسان کی اصل جائیداد صرف دو گز زمین

0 comments
انسان کی اصل جائیداد صرف دو گز زمین


ایک بادشاہ نے کسی بات پر خوش ہو کر ایک شخص کو یہ اختیار دیا کہ وہ سورج غروب ہونے تک جتنی زمین کا دائرہ مکمل کر لے گا، وہ زمین اس کو الاٹ کر دی جائے گی۔ اور اگر وہ دائرہ مکمل نہ کرسکااورسورج غروب ہوگیاتواسےکچھ نہیں ملےگا۔
یہ سن کر وہ شخص چل پڑا۔ چلتے چلتے ظہر ھو گئی تو اسے خیال آیا کہ اب واپسی کا چکر شروع کر دینا چاہیے، مگر پھر لالچ نے غلبہ پالیا اور سوچا کہ تھوڑا سا اور آگے سے چکر کاٹ لوں، پھر واپسی کا خیال آیاتوسامنےکےخوبصورت پہاڑکودیکھ کر اس نے سوچا، اس کو بھی اپنی جاگیر میں شامل کر لینا چاہیے۔
الغرض واپسی کا سفرکافی دیرسےشروع کیا۔ اب واپسی میں یوں لگتا تھا جیسے سورج نے اس کے ساتھ مسابقت شروع کر دی ہے۔ وہ جتنا تیز چلتا، پتہ چلتا سورج بھی اتنا جلدی ڈھل رہا ہے۔ عصر کے بعد توسورج ڈھلنے کی بجائے لگتا تھا پگھلنا شروع ہو گیا ہے۔
وہ شخص دوڑنا شروع ہوگیا کیونکہ اسے سب کچھ ہاتھ سے جاتا نظر آرہا تھا۔ اب وہ اپنی لالچ کو کوس رہا تھا، مگر بہت دیر ہوچکی تھی۔ دوڑتے دوڑتے اس کا سینہ درد سے پھٹا جارہاتھا، مگر وہ تھا کہ بس دوڑے جارہا تھا۔
آخر سورج غروب ہوا تو وہ شخص اس طرح گراکہ اسکاسراسکےسٹارٹنگ پوائنٹ کو چھورہا تھا اور پاؤں واپسی کے دائرے کو مکمل کر رہے تھے، یوں اس کی لاش نے دائرہ مکمل کردیا۔ جس جگہ وہ گرا تھا اسی جگہ اس کی قبر بنائی گئی اور قبر پر کتبہ لگایاگیا، جس پر لکھا تھا۔
"اس شخص کی ضرورت بس اتنی ساری جگہ تھی جتنی جگہ اس کی قبر ہے۔"
اللہ پاک نے بھی اسی طرف اشارہ کیا ہے:
والعصر، ان الانسان لفی خسر۔۔۔۔
آج ہمارے دائرے بھی بہت بڑے ہو گئے ہیں، چلئے واپسی کی سوچ سوچتے ہیں۔۔
اللہ پاک ہمیں موت سے پہلے موت کی تیاری کی توفیق نصیب فرمائے اور خاتمہ بالخیر فرمائے آمین ثُم آمین۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔