Wednesday, July 1, 2015

سعودی عرب کے خلاف تقریر ، زید حامد کو کڑی سزا سنا دی گئی۔

0 comments

سعودی عرب کے خلاف تقریر ، زید حامد کو کڑی سزا سنا دی گئی۔

سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء): سعودی عرب کے خلاف تقاریر کرنے پر سعودی حکومت نت زید حامد کو  8 سال قید اور 1200 کوڑوں کی سزا سنا دی.  میڈیا کے مطابق زید حامد کو یہ سزا قوانین کی خلاف ورزی پر سنائی گئی ہے. واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے زید حامد کی گرفتاری سے متعلق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا گیا تھا  جس کے بعد زید حامد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا . دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفاترخانے کے ذریعے زید حامد کی ان کی اہلیہ سے بات بھی کروائی گئی . تاہم اب سعودی حکومت کی جانب سے زید حامد کو کڑی سزا سنا دی گئی ہے. یاد رہے کہ زید حامد عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب میں اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے جہاں انہوں نے سعودی عرب کے خلاف تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ مدینہ منورہ میں ہی موجود ہیں۔


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔